مرکزی وزیر مملکت برائے اقلیتی امور (آزادنہ چارج) مختار عباس نقوی نے ملک
میں موجود بھرپور یونانی طبی صلاحیتیوں کا اعتراف کرتے ہوئے آج کہا کہ ان
کو مزید فروغ دے کر ہندوستان کو میڈیکل ہب بنایا جاسکتا ہے۔
نئی دہلی میں واقع انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں منعقدہ تقریب میں حکیم
اجمل خان گلوبل ایوارڈ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وراثت میں یونانی طبی
طریقہ علاج کو نہ صرف
فروغ دینے بلکہ نئے یونانی طبی ادارے قائم کئے جانے
کی ضرورت ہے تاکہ اس روایتی طریقہ علاج سے بھرپور استفادہ کیا جاسکے، جس
میں کینسر سمیت تمام امراض کا علاج موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے جڑی بوٹیوں سے تیار ہونے والی یونانی طب اور
آیوروید طریقہ علاج کو فروغ دینے کے لئے الگ سے وزارت آیوش قائم کی ہے
اور ان دونوں طریقہ علاج کے لئے وزارت بڑے پیمانے پر کام کررہی ہے۔